انٹرٹینمنٹ

گزشتہ 3 ماہ سے شدید غم کی کیفیت میں مبتلا تھی

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداح کا مثبت کمنٹ شیئر کیا اور تمام ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا

اداکارہ نے طویل کیپشن لکھا اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ 3 ماہ سے شدید غم کی کیفیت میں مبتلا تھی اور یہ نقصان ہمارے دلوں میں آخری سانس تک رہے گا، دو روز قبل فیملی میں ڈھولکی تھی، میرے سارے دوستوں نے مجھ سے اصرار کیا کہ اپنی پریشانی کو ترک کروں۔

اداکارہ نے لکھا کہ یہ ڈائریکٹر سلطانہ صدیقی کے پہلے پوتے کی تقریب تھی اور وہ میرے لیے بڑی بہنوں اور ماں جیسی ہیں، میں نے صرف ان کی خوشی میں شرکت کی خاطر 2 منٹ کیلئے اپنے بیٹے (گلوکار) اذان سمیع کے ہمراہ ڈانس کیا۔

مجھے اس ویڈیو پر لوگوں کا ردعمل دیکھ کر شدید دکھ ہوا، لوگ ہمیں صرف افسردہ دیکھنا چاہتے ہیں، خاص طور پر جب آپ عمر رسیدہ ہوچکے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:باطنی خوبصورتی اچھی لگتی ہے: بشریٰ انصاری

بشریٰ انصاری نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کو ایک بات واضح کردوں کہ زندگی میں سب سے اچھا وقت یہ ہی ہوتا ہے جب آپ اپنے تمام تر فرائض سے فارغ ہوچکے ہوتے ہیں، میری عمر 60 سال سے زائد ہے اور مجھے اس پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

بڑوں کو یہ احساس دلانا کہ ان کی عمر ہوچکی ہے اور انہیں خوش رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، انتہائی بیکار ہتھیار ہے۔ میری سمجھ سے باہر ہے، بچے کیوں ہماری عمر کے افراد سے خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔
صارفین کو کہا کہ لوگوں کو اپنی ٹرولنگ اور تنقید سے دکھ پہنچانا بند کریں، اسلام میں اس کی اجازت نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close