انٹرٹینمنٹ

اداکارہ شگفتہ علی گزشتہ 30 برسوں سے بھارتی شوبز انڈسٹری سے وابستہ

اداکارہ شگفتہ علی کا شمار بھارتی ٹی وی کی سینئر اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو گزشتہ 30 برسوں سے بھارتی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں

میڈیا کے مطابق 54 سالہ اداکارہ شگفتہ علی ان دنوں سخت مالی مشکلات کا شکار ہیں اس کے علاوہ وہ صحت کے مسائل سے بھی دوچار ہیں جس کی وجہ سے ان کی زندگی بہت مشکل ہوگئی ہے۔ اداکارہ شگفتہ علی نے بتایا کہ گزشتہ 4 برسوں سے انہیں انڈسٹری میں بہت کم مل رہا ہے اور جو بھی کام انہیں ملا وہ عملی شکل تک نہیں پہنچ پایا۔

اداکارہ شگفتہ علی نے بتایا میں نے شوبز انڈسٹری میں کام کا آغاز 17 سال کی عمر سے کیاتھا، آج میری عمر 54 برس ہے اور اس پورے عرصے میں گزشتہ 4 برس میری زندگی کے سب سے بدتر سال رہے ہیں۔

یہ بھی پرھیں:بھارتی گلوکار بھی سارہ خان کی خوبصورتی کے معترف

کسی نے میری مدد نہیں کی اور نہ ہی کسی کو یہ معلوم ہے کہ میں کتنی زیادہ مالی مشکلات کا شکار ہوں یہاں تک کہ زندگی گزارنے کے لیے مجھے اپنے استعمال کی بہت ساری چیزیں بیچنی پڑیں۔

اداکارہ شگفتہ علی نے بتایا کہ انہوں نے مالی مشکلات کے پیش نظر اپنی کار اور زیور بیچ دئیے یہاں تک کہ وہ ڈاکٹر کے پاس بھی آٹو رکشہ میں جاتی ہیں یہ سب ان کے لیے بہت تکلیف دہ ہے کیونکہ وہ ہمیشہ سے ایک سیلف میڈ شخصیت رہی ہیں۔

جب وہ انڈسٹری میں آئی تھیں انہیں کسی کی سپورٹ نہیں تھی۔ انہوں نے جو بھی کام کیا اپنی محنت سے حاصل کیا۔ تاہم اب وہ مشکل دور سے گزرر ہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close