Featuredانٹرٹینمنٹ

دلیپ کمار کے جانے سے تہذیب اور زبان کی شگفتگی کا ایک عہد تمام ہوا

الوداع دلیپ صاحب، شبانہ اعظمی کا دلیپ کمار کے انتقال پر اظہارِ افسوس

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے دلیپ کمارکے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار کے جانے سے تہذیب اور زبان کی شگفتگی کا ایک عہد تمام ہوا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اداکار کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک عہد تمام ہوا، تہذیب اور زبان کی شگفتگی ختم ہوئی۔الوداع‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

بشریٰ انصاری نے لکھا کہ ’دلیپ کمار سے مجھ ناچیز کی ملاقات بھی ہوئی اور شفقت بھری بات چیت بھی۔‘

دلیپ کمار کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اللہ وہاں درجات بلند کرے۔

سنیئر بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی نے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ دلیپ کمار کی طالب علم رہی ہیں کیونکہ انہوں نے دلیپ کمار کی زندگی اور فلموں کو دیکھ کر بہت کچھ سیکھا ہے۔

اداکارہ شبانہ اعظمی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار دلیپ کمار کی ایک یاد گار تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’الوداع دلیپ صاحب‘

انہوں نے دلیپ کمار سے اپنے تعلق سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہ آپ کے علم میں نہیں کہ میں آپ کی طالب علم رہی ہوں۔‘

شبانہ اعظمی نے دلیپ کمار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کی گفتگو، آپ کے وقار اور سماجی طور پر ذمہ دار شخصیت ہونے پر شکریہ ادا کرتی ہوں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close