انٹرٹینمنٹ

ہم اپنے ہر اچھے لمحے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں

سارہ خان نے اپنے مختلف پراجیکٹس سمیت خوشگوار ازدواجی زندگی سے متعلق بھی گفتگو کی تھی جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے

اداکارہ نے بتایا کہ فلک کا مجھے پھول دینا ان کے پیار کے اظہار کا ایک طریقہ ہے اور ہم اپنے ہر اچھے لمحے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ میں چاہتی ہوں لوگ فلک کا پیار بھی دیکھیں۔

سارہ خان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ مردوں کا برا ہی روپ ہی دنیا کو دکھا رہے ہوتے ہیں لیکن دنیا میں فلک جیسے آدمی بھی ہوتے ہیں جو بہت اچھے ہوتے ہیں اور اپنی بیویوں سے اتنا پیار کرتے ہیں اسی لیے جب فلک مجھے پھول دیتے وقت ویڈیو بناتے ہیں تو میں چاہتی ہوں لوگ دیکھیں کہ وہ مجھ سے اپنے پیار کا اظہار کس طرح سے کرتے ہیں، مردوں کو ایسا ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:ثروت گیلانی کو بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی تعریف کرنا مہنگا پڑ گیا

اگرچہ وہ ایک پھول ہے لیکن میرے لیے وہ خاصا اہم ہے اور جب فلک وہ پھول لاتے ہیں تو میرا پورا دن اچھا ہوجاتا ہے اور اس پھول کے بغیر مجھے لگتا ہے آج دن نامکمل سا ہے۔

گزشتہ روز شوبز کی مقبول جوڑی نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائی اور اس موقع گلوکار فلک شبیر کا نیا گانا زندگی بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close