انٹرٹینمنٹ

صبا قمر کی پہلی بھارتی فلم پر انگلیاں اٹھ گئیں

ممبئی: پاکستانی اداکارہ صباقمر کی پہلی بالی ووڈ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ پر ریلیز سے قبل ہی انگلیاں اٹھ گئیں جس پر فلم کو مستقبل میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔ اداکارہ صبا قمر کی پہلی بھارتی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کا ٹریلرجاری کردیا گیا جسے یوٹیوب پر لاکھوںافراد دیکھ چکے ہیں جب کہ فلم کا ٹریلر کو بے حد پسند کیا جارہا ہے لیکن اب فلم پر الزام تراشیاں شروع ہوگئی ہیں۔

صباقمر اورعرفان خان کی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کے ٹریلر کوسوشل میڈیا پر جہاں پذیرائی ملی رہی ہے وہیں فلم کی کہانی پر 2014 میں ریلیز ہوئی بنگالی فلم’’رام دھانو‘‘ کے چربہ ہونے کا الزام لگ گیا ہے جب کہ بنگالی فلم  کی کہانی مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندان پر مبنی ہے جو اپنے بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت کے لیے انگلش میڈیم اسکول میں داخل کرانا چاہتے ہیں، صباقمر کی فلم کی کہانی بھی اسی سے مماثلت رکھتی ہے جس کی بنیاد پر فلم پر چربہ ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔

دوسری جانب ’’ہندی میڈیم‘‘ کے ہدایتکار سکیت چودھری نے فلم کی کہانی چوری کرنے کے الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسکرپٹ پر ایک سال تک تحقیق کی اور میری فلم حقائق پر مبنی ہے لہٰذا کسی بھی فیصلے پر پہنچنے سے سے پہلے فلم دیکھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close