انٹرٹینمنٹ

ہر رات ایسی فلم دیکھ رہی ہوں جسے اکیلے دیکھنے میں ہی مزہ آتا ہے، زریں خان

ممبئی: بھارتی اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے آنے والی ہارر فلم کی تیاری کے لیے ہر رات ایک خوفناک فلم دیکھتی ہیں۔ فلم ”ویر“ سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والی زرین خان کی آنے والی فلم1921 ایک ہارر مووی ہے۔ زرین خان نے بتایا کہ انہوں نے پہلے کبھی ہارر فلموں میں کام نہیں کیا، اس لیے انہیں اندازہ نہیں کہ خوفناک فلموں میں کس طرح اداکاری کی جاتی ہے، وہ اپنے کردار کو بخوبی نبھانے کی غرض سے ہارر موویز دیکھ رہی ہیں، جو اکیلے دیکھنے میں ہی مزہ آتا ہے، کیونکہ اس کا احساس اکیلے ہی زیادہ ہوتا ہے۔ زرین خان نے آنے والی فلم میں اپنے کردار سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close