انٹرٹینمنٹ

اگر آپ کو شہرت ملنی ہے تو وہ گھر بیٹھے بھی مل سکتی ہے

اداکارہ  متھیرا کا کہنا ہے کہ ایوارڈ شو میں جانے سے بہتر گھر پر بیٹھے رہنا ہے۔

متھیرا نے نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میزبان نعمان اعجاز کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی قسم کے لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ نظر آئیں، لیکن اگر آپ کو شہرت ملنی ہے تو وہ گھر بیٹھے بھی مل سکتی ہے۔

متھیرا نے کہا کہ بہت سارے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اداکاروں کو ایوارڈ میں دیکھ کر کہتے ہیں u look so pretty لیکن جب یہ اداکارائیں پیچھے مڑتی ہیں تو ان کے لیے انہی لوگوں کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ اوہ مائی گاڈ یہ کیوں لی؟ لہٰذا میرے خیال میں اس سے بہتر ہے کہ انسان گھر پر بیٹھے اور ان سب چیزوں کو نظر انداز کرے۔

انہوں نے بتایا کہ جب پہلے شوبز میں آئی تھی تو ایک ڈر تھا لیکن اب کہتی ہوں اگر جواب دو گے تو اسی وقت جواب ملے گا کیوں کہ خوف خدا کا ہوتا ہے انسان کا نہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close