انٹرٹینمنٹ

مادھوری ڈکشٹ مداحوں کی محبت پر مشکور

مادھوری ڈکشٹ نے اداکاری کی دُنیا کے بعد اب یوٹیوب پر بھی سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔

مادھوری ڈکشٹ نے یوٹیوب پر 1 ملین سبسکرائیبرز ہونے پر مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مادھوری ڈکشٹ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کرنے کے لیے خصوصی ویڈیو شیئر کی ہے۔

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یوٹیوب پر 1 ملین سبسکرائیبرز، آپ سب کی محبت اور سپورٹ کا شکریہ۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ  ’اس خصوصی ویڈیو کو شیئر کرنے میں بہت پرجوش ہوں، میں امید کرتی ہوں کہ آپ سب اس سے محظوظ ہوں گے۔‘

اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر 25 ملین فالوورز ہونے پر بھی مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے خصوصی ویڈیو شیئر کی تھی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close