انٹرٹینمنٹ

جلد ہی شاہ رخ خان اداکارہ نین تارا کے ساتھ جوڑی بنائیں گے

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان جنوبی ہند کی اداکارہ نین تارا کے ساتھ کام کرتے ہوئے دکھائی دے سکتے ہیں۔

جلد ہی وہ فلم پٹھان میں دکھائی دیں گے۔ شاہ رخ خان کی ایک نئی فلم کے بارے میں بات ہو رہی ہے جس کی ہدایت کاری ایٹلی کریں گے۔
 
بتایا جارہا ہے کہ اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ جنوبی ہند کی اداکارہ نین تارا اداکاری کرتی نظر آسکتی ہیں ۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ نین تارا نے فلم سائن کرلی ہے اور وہ اس فلم کے لئے بہت محنت بھی کر رہی ہیں۔
اگر سب کچھ صحیح رہا تو یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
شاہ رخ خان طویل عرصے سے فلموں سے دور ہیں۔ شاہ رخ خان آخری بار 2018 میں فلم زیرو میں نظر آئے تھے ۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close