انٹرٹینمنٹ

سلمان خان نے اپنے جیل میں کاٹے ہوئے مشکل دنوں کے بارے میں بتایا

بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کو1998 میں بننے والی فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں، کی شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کے شکارکرنے کے باعث جیل کی ہوا کھانا پڑی تھ

اداکارنے اس معاملے سے متعلق کافی انٹرویوزدیے ہیں لیکن آج کل ان کا 2008 میں نشرہونے والا ایک انٹرویووائرل ہورہا ہے، جس میں جیل میں گزارے ہوئے وقت کی ترجمانی کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جلد ہی شاہ رخ خان اداکارہ نین تارا کے ساتھ جوڑی بنائیں گے

اداکارنے کہا کہ مجھے صرف ایک ہی چیزکی فکر ستاتی تھی اور وہ تھا باتھ روم، اداکارنے کہا کہ جیل میں 9 سے 10 کمرے تھے اورہرایک کمرے میں 9 سے 10 لوگ ہی ہوتے تھے ایک لڑکا صبح ناشتہ اوروہی لڑتا دوپہر کا کھانا لاتا تھا۔

اداکارنے کہا کہ استعمال کرنے کے لیے جیل میں آپ کوایک مگ ملتا تھا، جس میں چائے بھی پینی ہوتی تھی اسے دھونا ہوتا تھا، پھر اسی مگ میں کھانا کھانا ہوتا تھا، نہ صرف یہ بلکہ اسی مگ سے نہانے سمیت دیگرکام بھی کرنے ہوتے تھے۔
 جیل میں میں نے کبھی ورزش نہیں چھوڑی، میں دن میں دو بار مختلف ورزش کرتا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close