انٹرٹینمنٹ

اریبہ حبیب نے اپنی ’’بات پکی‘‘ ہونے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی

اریبہ حبیب نے 3 اگست کی صبح چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں وہ دلہن بنی ہوئی انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں

اریبہ نے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے ساتھی کا انتخاب کرلیا ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے خدا کا شکر ادا کیا

اریبہ حبیب نے منگنی کی انگوٹھی کا ایموجی بھی شیئر کیا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کس شخص کو اپنا جیون ساتھی چنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آرتی سنگھ کی گلیمرس تصاویر نے ڈھایا قہر

اداکارہ اریبہ حبیب کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد دیگر فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اریبہ حبیب نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا بعد ازاں انہوں نے مقبول ڈرامے ’’جلن‘‘ سے اداکاری کا آغاز کیا ڈرامے میں ان کی اداکاری اور کردار دونوں کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close