انٹرٹینمنٹ

اداکارہ اشنا شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی: اداکارہ اشنا شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، اداکارہ نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر پوسٹ کے ذریعے اس حوالے سے آگاہ کیا

اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ویکسین کے دونوں ڈوزز لگانے کے باوجود میرا کویڈ 19ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، میں ایک صحت مند لڑکی ہوں، میرا قوت مدافعت بھی کافی بہتر ہے، لیکن پھر بھی میں وائرس سے متاثر ہوگئی ہوں اور اس کے اثرات ناخوشگوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :اشنا شاہ نے صارفین کی تنقید کا رخ پھر اپنی جانب موڑ لیا

 مجھے یہ سوچ کے جھٹکا لگتا ہے کہ اگر ویکسین نہیں لگواتی تو پھر کیا ہوتا، میں سب سے گزارش کرتی ہوں کہ ماسک پہنیں، ویکسین لگوائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

کورونا وائرس کوئی مذاق نہیں اور ڈیلٹا ویرئینٹ کو آسان مت لیں، اگر آپ میں سے کسی کا مجھ سے گزشتہ دنوں آمنا سامنا ہوا ہے تو آپ بھی ٹیسٹ لازمی کروائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close