انٹرٹینمنٹ

عائزہ خان کا مادھوری انداز

 اداکارہ عائزہ خان نے بالی ووڈ کی ملکہ مادھوری ڈکشت کے انداز میں ڈانس کر کے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری حالیہ پوسٹ میں انہوں نے مادھوری ڈکشٹ کے گانے ’آجا نچلے‘ میں ڈانس کرتے ویڈیو شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آجا نچلے‘ کیونکہ آج کل یہی ٹرینڈ کررہا ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

 اس سے قبل عائزہ خان نے مادھوری کا انداز اپنائے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں اور مادھوری سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

عائزہ خان نے مادھوری سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ان کے جیسے کپڑے پہننے کا اہل بننا ایک خواب تھا، میری خواہش ہے کہ میں ان سے ملاقات کروں اور انہیں بتاؤں کہ وہ کتنی خوبصورت ہیں، اور وہ میرے پورے کیریئر میں میرے لیے اتنی بڑی مثال کیسے رہیں۔‘

واضح رہے کہ عائزہ خان آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں اور اپنے سُپر ہٹ ڈراموں اور حسین فوٹو شوٹ کے ذریعے مداحوں کی آنکھوں کا تارا اور دلوں کی دھڑکن بنی ہوئی ہیں۔

عائزہ خان کو پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک خاص مقام حاصل ہے اور مداحوں کی جانب سے عائزہ خان کو ایک سلجھی ہوئی، خوبصورت، باوقار اور سنجیدہ اداکارہ قرار دیا جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close