انٹرٹینمنٹ

کلفٹن میں دن دہاڑے اداکارہ حرا خان کو لوٹنے کی کوشش کی گئی

 کراچی : اداکارہ حرا خان اور اُن کے دوستوں کو کلفٹن میں دن دہاڑے لوٹنے کی کوشش کی گئی۔

حرا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تفصیلی پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے اُن کے ساتھ پیش آنے والے لوٹ مارے کے واقعے کے بارے میں بتایا۔

اُنہوں نے بتایا کہ ’وہ اپنے دوستوں کے ڈرائیو تھرو ویکسینیشن کے لیے گئی تھیں کہ اچانک ایک شخص اُن کی طرف آیا اور اُن سے موبائل اور والٹ دینے کی ڈیمانڈ کرنے لگا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Khan (@hirrakhann)

اداکارہ نے کہا کہ ’جب اُنہوں نے اور اُن کے دوستوں اُس شخص کو موبائل فون اور والٹ دینے سے انکار کیا تو اُس شخص نے اُنہیں مارنے کی دھمکی دی۔‘

حرا خان نے بتایا کہ ’جب اُنہوں نے اور دوستوں نے چیخنا چِلانا شروع کیا تو وہ چور وہاں سے فرار ہوگیا جبکہ سیکیورٹی گارڈ اُن سے دس قدم کی دوری پر تھا۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ ’سیکیورٹی گارڈ نے اُن سے کہا کہ میں اس میں آپ کی کیا مدد کرسکتا ہوں اور جب حکام کو اعلاع دی گئی تو اُنہوں نے فوراََ کہا کہ آپ لڑکیاں ہوں تو گاڑی کا شیشہ بند رکھا کریں۔

حرا خان نے سوالیہ انداز میں کہا ’کیا گاڑی کے شیشے اوپر رکھنے سے یہ جرائم ختم ہوجائیں گے؟‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’اگر کوئی آدمی بھی اپنے گاڑی کے شیشے نیچے رکھے گا تو اُس کے ساتھ یہی ہوگا لہٰذا حکام کو ان جرائم کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ روزانہ کی بنیاد پر ہورہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close