انٹرٹینمنٹ

عائزہ خان کا وائرل کلپ جسے سُن کے سب مداح دنگ رہ گئے

پاکستانی سُپر اسٹار اداکارہ عائزہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اصل زندگی میں بہت فلمی لڑکی ہیں۔

اداکارہ عائزہ خان آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں، عائزہ خان کے انسٹا گرام پر فین فالوونگ میں بھی دن دُگنی اور رات چگنی ترقی ہو رہی ہے۔

عائزہ خان بھی اپنے مداحوں کو خوب پیار کرتی ہیں اور اُن سے رابطے میں رہنے کے لیے اپنی خوبصورت نئی نئی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔

عائزہ خان سے متعلق زیادہ تر اُن کے مداح یہی جانتے ہیں کہ وہ ایک سلجھی ہوئی بہت سنجدہ لڑکی ہیں مگر عائزہ خان نے اپنی حقیقی زندگی سے متعلق ایک سچ بول کر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jannat (@lollywoods.pk)

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عائزہ خان کا ایک مختصر سا کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے جسے سُن کے سب مداح دنگ رہ گئے ہیں ۔

وائرل ویڈیو میں عائزہ خان کا بتانا ہے کہ ’حقیقی زندگی میں وہ بہت چلبلی، شوخ اور فلمی لڑکی ہیں، انہیں فلمی ہونا بہت باتیں کرنا اچھا لگتا ہے اور یہ بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close