انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان نے فلم ’بازیگر‘ میں عامر خان کو کاجول کے ساتھ کام سے باز رکھنے کی وجہ بتا دی

بالی ووڈ کے ’کنگ خان‘ شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جب فلم ’بازیگر‘ کے لیے پروڈکشن جاری تھی تب اداکار عامر خان نے فلم میں اداکارہ کاجول دیوگن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم میں نے منع کردیا

انٹرویو میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ میں نے عامر خان سے کہا کہ کاجول بہت بُری ہیں اور وہ اپنے کام پر دھیان نہیں دیتیں، اس لیے بہتر ہوگا کہ کاجول کے ساتھ کام نہ کرو۔

شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ فلم شوٹنگ کے دوران کاجول کی اداکاری دیکھ کر انہیں بہت جلد اپنی رائے سے رجوع کرنا پڑگیا۔ شاہ رخ خان نے کاجول کی اداکاری سے متاثر ہو کر عامر خان سے رابطہ کیا اور بتایا کہ کاجول اسکرین پر جادوگر ثابت ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ میں مصروف

اداکارہ کاجول آج اپنی 47ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ ماضی میں شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی کو کافی پسند کیا جاتا تھا۔ ان کی فلم ’دل والے دُلہنیا لے جائیں گے‘ کے بہت چرچے ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close