انٹرٹینمنٹ

شلپا شیٹی کو ایک اور بڑا دھچکا

بالی ووڈ اسٹار شلپا شیٹی کو شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا کو ڈانس شو میں جج کے فرائض سے دستبردار کردیا گیا ہے ۔

شلپا شیٹی رئیلیٹی شو’سپر ڈانسر چیپٹر4‘ میں جج کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں تاہم شوہر کی گرفتاری کے بعد ان کی شہرت اور ساخت بھی متاثر ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ اس ہفتے شو میں شلپا شیٹی کی جگہ اداکارہ سونالی باندرے اور سینئر اداکارہ موشمی چیٹرجی جج کے فرائض سرانجام دیں گی۔

واضح رہے کہ ممبئی پولیس کے کرائم برانچ سیل نے غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close