انٹرٹینمنٹ

رانی مکھرجی نے ممبئی میں کروڑوں روپے کا عالی شان اپارٹمنٹ خرید لیا

اداکارہ رانی مکھرجی نے حال ہی میں ممبئی کے مہنگے علاقے خار میں ایک عالی شان اپارٹمنٹ خریدا ہے جس کی قیمت 7 کروڑ 12 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے، اس لگژری اپارٹمنٹ میں بہت سی سہولیات موجود ہیں

یہ اپارٹمنٹ پچھلے ماہ رانی مکھرجی کے نام پر رجسٹرڈ ہوا ہے۔ اداکار ٹائیگر شروف، اداکارہ دیشا پٹانی، بھارتی کرکٹر ہاردک اور کرونال پانڈیا کا اپارٹمنٹ بھی پڑوس میں واقع ہے۔ اداکارہ کا اپارٹمنٹ 22 منزلہ عمارت میں سمندری منظر نامے کے ساتھ 3 ہزار 545 اسکوائر فٹ پر محیط ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رانی مکھرجی کی بیٹی کے ساتھ پہلی تصویروائرل ہوگئی

90ء کی دہائی میں اداکارہ رانی مکھرجی نے اسکرین پر خوب جلوے بکھیرے اور یہ سلسلہ اب بھی برقرار ہے بالی ووڈ میں رانی مکھرجی کو ان کی اداکاری اور مسکراہٹ کی وجہ سے کافی پسند کیا جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close