انٹرٹینمنٹ

پاکستان کی معروف اور سینیئر اداکارہ دردانہ بٹ انتقال کر گئیں

کراچی: پاکستان کی معروف اور سینیئر اداکارہ دردانہ بٹ عرف دودی کراچی میں انتقال کر گئیں، وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا اورکئی دن سے وینٹی لیٹرپر تھیں جبکہ ان کو کورونا کی بھی تشخیص ہوئی تھی

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ نے دردانہ بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دردانہ بٹ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی معزز ممبر تھیں، ان سے میرا بہت پرانا تعلق تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اداکارہ میرا کی حالات حاضره سے متعلق معلومات بھی خراب نکلی

احمد شاہ کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل کراچی کی گورننگ باڈی گہرے دکھ میں ہے، دعا ہے کہ اللہ دردانہ بٹ کے درجات بلند کرے آمین۔
83 سالہ دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور کامیڈی ڈرامہ ’ففٹی ففٹی‘ میں معین اختر کے ساتھ کیا تھا۔

دردانہ بٹ کے مشہور ڈرامے ’ڈگ ڈوگی‘ میں اشرف کی ماں کا کردار نبھایا تھا جب کہ ڈرامہ رسوائی میں امّاں کا کرداد نبھایا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close