انٹرٹینمنٹ

سہانا خان بالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار

بالی ووڈ کنگ کی بیٹی سہانا ویب سیریز کے ساتھ بالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سہانا خان ہدایت کارہ زویا اختر کی ویب سیریز ’آرچی‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دیں گی۔

سوہانا کی پہلی ویب سیریز کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ ’آرچی‘ کا یہ دیسی ورژن نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

ویب سیریز میں سہانا کے کردار سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے کئی انٹرویوز میں اعتراف کیا ہے کہ ان کی بیٹی سہانا فلموں میں اداکاری کرنا چاہتی ہے اور بالی ووڈ میں آنے کی خواہش مند ہیں جبکہ سہانا کے برعکس ان کا بیٹا آریان خان ہدایتکاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close