انٹرٹینمنٹ

شوہر اپنے تمام کام خود کرسکتے ہیں

شوہر بچے نہیں جو ان کے کام کرے ، نادیہ حسین نے کھری کھری سنا دی

نادیہ حسین کہتی ہیں کہ ان کے شوہر کوئی بچے نہیں جو وہ ان کے کام کرے ، شوہر اپنے تمام کام خود کرسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے شوہر کے ہمراہ انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے بیویوں سے اپنی دیکھ بھال کا مطالبہ کرنے والے شوہروں کی خوب کلاس لی اور کھری کھری سناتے ہوئے کہا یہ میری یا کسی بیویوں کی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ اپنے شوہر اوران کی چیزوں کی دیکھ بھال کریں ۔

ان کا کہنا تھا کہ شوہر بچہ نہیں ہوتے ہے جس کی ہروقت دیکھ بھال کرنی پڑے بلکہ وہ لائف ٹارٹنر ہوتے ہیں۔ یہ بیوی کا فرض نہیں کہ وہ اپنے شوہر کے کام کرے۔

معروف ماڈل نے کہا کہ جو عورت دن بھر کام کرتی ہے اس سے اپنے شوہر کی خدمت کی توقع رکھنا مناسب نہیں ہے۔

نادیہ حسین نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ ایک جیون ساتھی کی طرح سلوک کرتی ہیں اور وہ بچوں کو بھی فرسودہ روایات سے دور رکھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کو کھانا یا پانی دے سکتی ہیں لیکن خواتین سے یہ امید نہ رکھی جائے کہ ان کا کام ہی شوہر کا ہر کام کرنا ہے۔

نادیہ نے کہا کہ عورت کو طلاق کا حق ہونا چاہیے ۔ میرے سسر نے میری والدہ کونکاح کے کاغذات میں دفعہ 18کے بارے میں بتایا تھا جس میں لڑکی کوطلاق کا حق ہوتا ہے یہ عام طورپر کاغذات میں کاٹ دیا جاتا ہے لیکن میرے سسر نے اس حصےکو نہیں کاٹنے دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close