انٹرٹینمنٹ

عائشہ اکرم ملزمان کی شناخت کیلئے جیل نہ آسکیں

 لاہور: عائشہ اکرم کی طبیعت ناساز، ملزمان کی شناخت کیلئے جیل نہ آسکیں

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی کے معاملے پر گرفتار ملزمان کی کیمپ جیل میں شناخت پریڈ نہ ہوسکی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ مجسٹریٹ متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کے انتظار کے بعد واپس روانہ ہوگئے، عائشہ اکرم طبعیت خراب ہونےکی وجہ سے جیل نہ آسکیں۔

شناخت پریڈ کیلئے نئی تاریخ یکم ستمبر مقرر کردی گئی ہے۔

مجسٹریٹ نےجیل سپرنٹینڈینٹ کو نئی تاریخ پر انتظامات کی ہدایت کردی۔

گرفتار ملزمان کے اہل خانہ نے جیل کے باہر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ شناخت پریڈ مکمل کرکے بچوں کو رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے 141 افراد کی شناخت پریڈ آج ہونی تھی، عائشہ اکرم کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بلایا گیا تھا۔

مینارِ پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی کا واقعہ 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں پیش آیا تھا، واقعے کا مقدمہ 400 سے زائد افراد کے خلاف تھانہ لاری اڈا میں درج ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close