انٹرٹینمنٹ

سوناکشی سنہا کے انکار نے مداح کا دل توڑدیا

سوناکشی سنہا نے شادی کے خواہشمند مداح  کا دل توڑدیا

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کو سوشل میڈیا پر مداح نے شادی کی پیشکش کردی۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اکثر مختلف سرگرمیوں کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں نظر آتی ہیں۔

سوناکشی اکثر و بیشتر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے لیے اسٹوری میں سوال و جواب کا سیشن رکھتی ہیں جس میں مداح اپنی مرضی کے سوال اداکارہ سے پوچھتے ہیں۔

سوناکشی سنہا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں کے لیے ’Ask me anything‘ کے نام سے ایک سیشن رکھا۔

اس سیشن میں جہاں صارفین نے سوناکشی سنہا سے اُن کے پراجیکٹس اور اُن کی فٹنس کے حوالے سے سوالات کیے تو وہیں ایک صارف نے تو شادی کی ہی پیشکش کردی۔

صارف نے سوناکشی سنہا سے پوچھا کہ ’کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی؟‘

صارف کی پیشکش پر ردّعمل دیتے ہوئے سوناکشی سنہا نے کہا کہ ’وہ فی الحال انسٹاگرام پر شادی کی کوئی پیشکش قبول نہیں کر رہیں۔‘

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا جہیز سے متعلق فلم میں جلد اداکاری کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویب فلم کا نام ’بلبل ترنگ‘ ہے جس کی کہانی جہیز اور اسکے معاشرے پر خراب اثرات کی ہے۔

فلم میں سوناکشی سنہا ایک چھوٹے سے قصبے کی خوش اور فکر سے آزاد لڑکی کا کردار نبھائیں گی جو کہ اپنے علاقے میں تبدیلی اور اصلاح کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا کو فلم کا آئیڈیا اور اسکرپٹ بہت پسند آئی تھی جس پر انہوں نے فوراً ہی اس میں کام کرنے کے لیے ہاں کہہ دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close