انٹرٹینمنٹ

کترینہ کیف رواں برس کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی

گزشتہ کچھ عرصہ سے اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے درمیان تعلقات کی خبریں گردش کررہی ہیں یہاں تک کہ چند روز قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ کترینہ اور وکی نے خاموشی سے روکا
( منگنی) کرلی ہے

سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف رواں برس کے آخر یعنی دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ دونوں اداکاروں نے ان خبروں پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

 بھارتی ویب سائٹ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو دونوں کا روکا (منگنی) ہوا ہے اور نہ ہی شادی ہونے جارہی ہے۔

وکی کوشل اور کترینہ کیف ان دنوں اپنے آنے والے پروجیکٹ میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے درمیان خاص دوستی

میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی اور کترینہ آپس میں بے حد اچھے دوست ہیں اور کچھ نہیں۔ دونوں نے ہی شادی کے بارے میں کچھ نہیں

سوچا ہے بلکہ دونوں کی توجہ اپنے اپنے کام پر مرکوز ہے۔

ہ کترینہ کیف پچھلے دنوں سلمان خان کے ہمراہ فلم ’ٹائیگر3‘‘ کی شوٹنگ کے لیے روس میں موجود تھیں اور اب دونوں شوٹنگ کے دوسرے شیڈول کے لیے ترکی روانہ ہوگئے ہیں وہیں وکی کوشل بھی ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close