انٹرٹینمنٹ

اداکارہ عائشہ ثنا کو اشتہاری قرار دینے کا حکم

لاہور: اداکارہ عائشہ ثنا پر شہری کی فیملی کو بدنام کرنے کا الزام ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے سائبر کرائم مقدمہ میں نامزد ملزمہ اداکارہ عائشہ ثنا کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم د یتے ہوئے 4 اکتوبر کو ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی۔

عدالت نے ملزمہ اداکارہ عائشہ ثنا کے مسلسل پیش نہ ہونے پر اشتہار جاری کیا،ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نےچالان عدالت میں پیش کر رکھا ہے ، چالان کے مطابق اداکارہ عائشہ ثنا پر شہری کی فیملی کو بدنام کرنے کا الزام ہے۔

اداکارہ پر مدعی کی بیوی اور بیٹی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا بھی الزام ہے، ملزمہ عائشہ ثنا نے ایک ویب سائٹ پر بھی مدعی کی بیوی اور بیٹی کیخلاف مواد اپ لوڈ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close