انٹرٹینمنٹ

برطانوی پاپ گلوکارہ سارہ ہارڈنگ چل بسیں

گلوکارہ سارہ ہارڈنگ 39 برس کی عمر میں کینسر سے شکست کھا گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی پاپ گروپ گرلز الاؤڈ کی گلوکارہ میں گزشتہ برس بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

گلوکارہ کی والدہ نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بیٹی کی دارِ فانی سے کوچ کرنے کی اطلاع مداحوں کو دی۔

سارہ کی والدہ نے لکھا کہ میں انتہائی غمزدہ دل کے ساتھ یہ خبر شیئر کر رہی ہوں کہ میری خوبصورت بیٹی سارہ اب اس دنیا میں نہیں رہی،  ایک چمکتا ہوا ستارہ 12 ماہ تک بیماری سے لڑنے کے بعد آخر ڈوب گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close