انٹرٹینمنٹ

وینا ملک 7 سال بعد دوبارہ ایکشن میں دکھائی دیں گی

متنازع اداکارہ وینا ملک کی 7 سال بعد اداکاری میں واپسی

اداکارہ وینا ملک نے تصدیق کی ہے کہ وہ 7 سال بعد جلد ہی اسکرین پر اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔

وینا ملک 2002 سے 2014 تک اداکاری میں مصروف دکھائی دیں، انہوں نے نہ صرف پاکستانی بلکہ متعدد بھارتی فلموں و ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

تاہم گزشتہ 7 سال سے انہیں کسی بھی ڈرامے یا فلم میں نہیں دیکھا گیا، البتہ انہیں ٹی وی پر میزبانی کرتے ہوئے یا پھر بطور مہمان پروگرامات میں شامل ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

اداکارہ 7 سال بعد اسکرین پر دوبارہ ایکشن میں دکھائی دیں گی، وینا ملک نے دعویٰ کیا کہ وہ جلد ہی اسٹرینگ ویب سائٹ ’اردو فلکس‘ کی سیاسی و سماجی مسئلے پر بنی سیریز میں نظر آئیں گی۔

وینا ملک کا کہنا تھا کہ مزاحیہ انداز میں سیاست و سماجی حالات پر بنائی جانے والی ویب سیریز کی کہانی معروف مزاحیہ لکھاری ڈاکٹر محمد یونس بٹ نے لکھی ہے۔

اداکارہ کے مطابق مذکورہ منصوبہ پہلے کسی اور چینل یا پلیٹ فارم کے لیے بنایا جا رہا تھا لیکن اب اسے ’اردو فلکس‘ کے لیے بنایا جائے گا۔

وینا ملک کے مطابق مذکورہ سیریز کے علاوہ بھی ان کے چند دیگر اہم منصوبے جلد شروع ہوں گے لیکن انہوں نے ان سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کئی سال تک اچھا کام نہ ملنے کی وجہ سے متعدد منصوبوں کو مسترد کر چکی ہیں لیکن اب انہیں اپنی مرضی کا اچھا کام مل گیا۔

وہ ماضی میں بھارت کے متنازع ترین ریئلٹی شو ’بگ باس‘ میں بھی شرکت کر چکی ہیں جب کہ انہوں نے متعدد بولڈ بولی وڈ فلموں میں بھی اداکاری کر رکھی ہے۔

انہوں نے ہندی سمیت تیلگو اور کنڈا زبانوں کی فلموں میں بھی بولڈ کردار ادا کر رکھے ہیں۔

تو شائقین 7 سال بعد وینا ملک کو اسکرین پر دیکھ سکیں گے، آخری مرتبہ وہ بھارتی تیگلو فلم میں 2014 میں دکھائی دی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close