انٹرٹینمنٹ

اداکارہ النکریتا سہائے کے گھر پر چوری

بالی وڈ اداکارہ کو ان کے گھر میں یرغمال بنا کر لوٹ لیا گیا

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ النکریتا سہائےکے گھر پر چوری کی واردات ہوئی ہے جس میں اداکارہ کو ان کے ہی گھر میں یرغمال بنایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکارہ کی جانب سے پولیس کو ان کے گھر میں ہونے والی چوری کے حوالے سے شکایت کی ہے۔

اداکارہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ انہیں چھری کی نوک پر یرغمال بنایا گیا جس کے بعد چور گھر سے چھ لاکھ روپے لے اڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوپہر ساڑھے بارہ بجے کے قریب تین منزلہ عمارت میں دوسری منزل پر واقعہ ان کے فلیٹ میں نقاب پوش افراد زبردستی گھسے اور لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے ۔

اس چوری کے حوالے سے اداکارہ نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند روز قبل انہوں نے فرنیچر خریدا تھا تو ممکن ہے کہ اس دوران چوروں نے میرے گھر کا دورہ کیا ہو۔

اداکارہ ایک ماہ قبل ہی شہر میں منتقل ہوئی ہیں ، انہوں نے اپنے والدین کے ہمراہ یہ گھر کرائے پر لیا تھا جبکہ ان کے والدین گزشتہ دس روز سے شہر میں نہیں ہیں ۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی فرار ہونے کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی ہے جبکہ پولیس نے ممکنہ ایک ملزم کے گھر پر چھاپہ بھی مارا ہے لیکن وہ فرار ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close