انٹرٹینمنٹ

پریانکا چوپڑا نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

 بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ کیریئر میں بڑی کامیابی حاصل کرلی

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اُن کے ہالی ووڈ کیریئر میں نمایاں اور بڑی کامیابی مل گئی ہے۔

پریانکا چوپڑا اب پہلی ہالی ووڈ کی سائنس فکشن مووی ’دی میٹرکس ریزرکشنز‘ میں بڑی اسکرین پر اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ معروف ہالی ووڈ اسٹار کیانو ریوز کی فلم ’دی میٹرکس ریزرکشنز‘ کے ٹریلر کا دنیا بھر میں موجود مداحوں کو بے تابی سے انتظار تھا جو کہ اب ریلیز ہوگیا ہے۔

لانا واچوسکی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کیانو ریوز اور اداکارہ کیری این ماس، اپنے پرانے کرداروں میں ہی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے، جن کرداروں میں وہ ’دی میٹرکس‘ کی پہلی انسٹالمینٹ میں نظر آئے تھے۔

اس کے علاوہ فلم کے اس سیکوئل میں کچھ نئےچہرے بھی نظر آئیں گےجو کہ سیریز کی پچھلی انسٹالمینٹس کی کاسٹ کا حصّہ نہیں تھے، ان اداکاروں میں نیل پیٹرک ہیریس، پریانکا چوپڑا اور جوناتھن گروف شامل ہیں۔

دی میٹرکس ریزرکشنز‘ دی میٹرکس سیریز کی چوتھی انسٹالمینٹ ہے جو کہ اس سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے امریکی ٹی وی سیریز ’کوانٹیکو‘ سے ہالی ووڈ میں ڈیبیو دیا تھا اور بعد اذاں کئی پراجیکٹس میں بھی کام کر چکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close