انٹرٹینمنٹ

اب میرے پاس کھونے کو کچھ نہیں ہے : ماہرہ خان

ماہرہ کا کہنا تھا کہ میں ایسی زندگی گزار رہی ہوں جس نے مجھے متاثر کیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے فلم و ٹیلی ویژن کے لیے پروجیکٹس کے انتخاب کے نئے طریقہ کار اور کرداروں کے بارے میں کھل کر بتادیا۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ماہرہ خان نے کہا کہ جیسا کہ میں بطور اداکارہ زندگی گزار رہی ہوں تو میرے ساتھ یہ ہوا کہ فلم و ڈراما میں میں جو کردار ادا کر رہی ہوتی ہوں اسے جینے لگ جاتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ کبھی اس طرح کی زندگی گزارنے کی مکمل عادی نہیں رہیں، بلکہ اس سے بہت ڈرتی تھی۔

ماہرہ کا کہنا تھا کہ اب میں یہ محسوس کرنے لگی ہوں کہ میرے پاس کھونے کو کچھ نہیں ہے، میں ایسی زندگی گزار رہی ہوں جس نے مجھے متاثر کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی پر پڑنے والے اثرات کے باعث میں اس جانب محتاط ہونے لگی ہوں کہ مجھے مستقبل میں کس طرح کا کردار منتخب کرنا ہے۔

ماہرہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے مستقبل میں کرداروں کو منتخب کرنے سے متعلق پہلے ہی فیصلہ کیا کرلیا۔

انہوں نے مخصوص فلم ساز اور پروڈکشن ہاؤسز کے ساتھ کام کرنے کی افواہوں کی تردید کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close