انٹرٹینمنٹ

سہانا خان کا نیا انداز۔۔۔ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

سہانا خان کیوں نئی نئی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔ مقصد کیاہے۔؟

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر دو تصویریں شیئر کی ہیں جس میں وہ بیحد ہی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

انہوں نے ابھی تک بالی ووڈ میں قدم نہیں رکھا ہے اور پہلے ہی ان کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالورز ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Suhana Khan (@suhanakhan2)

سہانا خان کی ان تصویروں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ کسی پروجیکٹ کیلئے شوٹ کر رہی ہیں۔شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان انڈسٹری کی سب سے مشہور سٹار کڈز میں سے ہیں۔ سوشل میڈیا پر لاکھوں فالورز ان کی ہر ایک ادا پر جان نچھاور کرتے ہیں۔

سہانا خان ان دنوں نیویارک میں فلم سٹڈیز کا کورس مکمل کرنےمیں مصروف ہیں۔ سہانا خان اکثر مداحوں کو سوشل میڈیا پر اپنی نیو یارک کی زندگی کی جھلک دکھاتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں سہانا نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر دو تصویریں شیئر کی ہیں جس میں وہ بیحد ہی خوبصورت لگ رہی ہیں۔

ان کے چہرے کے تاثرات بتا رہے ہیں کہ وہ ایکٹنگ کر رہی ہیں۔ انہوں نے اسکے ساتھ ایک مسکراہٹ والا ایموجی بناکر ہیڈ شاٹ لکھا ہے اور سٹون سٹریٹ سٹوڈیوز کو ٹیگ بھی کیا ہے۔سہانا خان نے پھر اپنی تصاویر سے مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Suhana Khan (@suhanakhan2)

سہانا خان کا بھلے ہی ابھی تک فلم ڈیبیو نہیں ہوا ہے ، لیکن ان کی فین فالوئنگ کسی سپر سٹار سے کم نہیں ہے ۔ سہانا خان کے فینس تہہ دل سے چاہتے ہیں کہ وہ بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو جلد سے جلد کریں ۔

اب لگتا ہے کہ سہانا خان کے فینس کی یہ خواہش جلد ہی پوری ہونے والی ہے ، کیونکہ مشہور فلم ڈائریکٹر زویا اختر جلد ہی سہانا کو لانچ کرنے جارہی ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close