More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

ٹائیگر شروف پر تنقید ، جیکی شروف کا سخت ردعمل

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

بیٹے کو کرینہ کا ہمشکل قرار دینے پر جیکی شروف نے ٹرولرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بالی وڈ کے معروف اداکار ٹائیگر شروف کو اداکارہ کرینہ کپور کا ہمشکل قرار دینے پر اداکار جیکی شروف نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

جیکی شروف نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں ان سے ٹائیگر پر ہونے والی تنقید سے متعلق پوچھا گیا۔

اداکار نے اپنے بیٹے کی داڑھی نا ہونے پر کرینہ کپور سے موازنہ کرنے والے ٹرولرز کو کہا کہ ٹائیگر میرا بیٹا ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اس سے توقع رکھیں کہ اس کی بھی داڑھی ہوگی، وہ ابھی بچہ ہے، میں خوش ہوں کہ میرا بیٹا وہ نہیں جو لوگ اسے بنانا چاہ رہے ہیں۔

انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مطلب جیکی کا بچہ ہے تو کیا داڑھی کیساتھ پیدا ہوگا؟ میں تمام میمز اور ٹرولز پر ٹائیگر کے جوابات سے کافی محظوظ ہوا۔

ٹائیگر شروف نے بھی ارباز خان کے ویب شو میں خود پر ہونے والی تنقید پر بات کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیبیو کے وقت مجھے کافی ٹرولنگ کا سامنا ہوا، میرے چہرے کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا جاتا تھاکہ یہ ہیرو ہے یا ہیروئن؟ یہ بالکل جیکی کا بیٹا نہیں لگتا۔

خیال رہے ٹائیگر شروف نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ہیروپنتی’ سے کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ مرکزی کردار میں اداکارہ کریتی سینن تھیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close