انٹرٹینمنٹ

معروف اداکار طلعت اقبال امریکا میں انتقال کرگئے

نماز ڈیلس میں واقع مسجد الرحمٰن اسلامک ایسوسی ایشن آف کیرولٹن میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں ریسٹ لینڈ قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا

طلعت اقبال طویل عرصےسےامریکی ریاست ٹیکساس میں مقیم تھے۔

طلعت اقبال کی طبیعت بیٹی کے انتقال کے بعد خراب رہنے لگی تھی اور وہ شہر ڈلاس منتقل ہوگئے تھے جہاں انہیں طبیعت علیل ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کردیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑ ھیں : سوشل میڈیا پر 10 ملین فالوورز رکھنے والی پاکستان کی پہلی اداکارہ

طلعت اقبال کا شمار معروف پاکستانی ڈرامہ آرٹسٹ میں ہوتا ہے اور انہوں نے شوبز میں کئی معروف ڈراموں میں اہم کردار نبھایا ہے۔ جبکہ انکی اہلیہ سنبل طلعت اقبال بھی اپنے کام کی وجہ سے شوبز میں کافی پہچانی جاتی ہیں ۔

طلعت اقبال کے تین بچے ہیں جن میں دو لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے اور طلعت اقبال کی اہلیہ سنبل اقبال کا دوہزار چودہ میں امریکا میں ہی انتقال ہوچکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close