انٹرٹینمنٹ

جیمز بانڈ سیریز کی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کا ورلڈ پریمیئر ستمبر 28 کو کیا جائے گا

پریمیئر رائل البرٹ ہال لندن میں ہوگا، فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ دنیا بھر میں 30 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کا ورلڈ پریمیئر 28 ستمبر کو ہوگاتاہم فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ دنیا بھر میں 30 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

جیمز بانڈ سیریز کی نئی اور اداکار ڈینیئل کریگ کی سیریز کی آخری فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی ریلیز کی تاریخ کو بھی مسلسل تبدیل کیا جاتا رہا۔

ابتدا میں اس فلم کے پریمیئر کی تاریخ 31 مارچ 2020 رکھی گئی تھی تاہم کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے کیسز اور لوگوں کے گھروں تک محصور ہونے کے بعد اسے بڑھا کر اپریل تک کردیا گیا تھا۔

بعد ازاں ایم جی ایم، یونیورسل اور فلم کے پروڈیوسرز کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ برطانیہ میں فلم کو 12 نومبر جبکہ امریکا میں 25 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

تاہم اب اس فلم کی ریلیز سے متعلق نیا بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اب یہ فلم آئندہ برس اپریل میں سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یاد رہے لاک ڈاؤن نے دنیا بھر میں ہر شعبے کو ہی شدید متاثر کیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close