انٹرٹینمنٹ

حالیہ ڈرامے لوگوں میں شعور بیدار نہیں کر رہے:روبینہ اشرف

 ہم کو سوچنا ہوگا کہ ڈرامے کے لیے صرف ریٹنگ اور کمائی سب کچھ نہیں۔

سینیئر اداکارہ، پروڈیوسر و ہدایت کارہ روبینہ اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈراما ساز گزرتے وقت کے ساتھ گہرائی، کہاںیاں اور موضوعات کھو رہے ہیں، ہم کو سوچنا ہوگا کہ ڈرامے کے لیے صرف ریٹنگ اور کمائی سب کچھ نہیں۔

جدید دور میں پاکستانی ڈراموں کے موضوعات پر بات کرتے ہوئے روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستانی ڈرامے ہولی وڈ اور بولی وڈ فلموں سے مقابلہ کیا کرتے تھے مگر اب حالت سب کے سامنے ہیں۔

ماضی میں ان کے جو ڈرامے مقبول ہوئے اس وقت سوشل میڈیا نہیں تھا، وہ اپنی کہانیوں اور گہرائیوں کی وجہ سے مقبول ہوئے جب کہ آج معاملہ الٹ چکا ہے۔

سینیئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج ڈراموں کے موضوعات محدود ہو چکے ہیں جب کہ ان میں گہرائی بھی نہیں اور یہ کہ اس طرف دھیان بھی نہیں دے رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rubina Ashraf (@ashrafrubina)

روبینہ اشرف نے کہا کہ حالیہ ڈرامے لوگوں میں شعور بیدار نہیں کر رہے، وہ صرف لوگوں کو تفریح فراہم کر رہے ہیں جب کہ ماضی کے ڈرامے تفریح کے ساتھ شعور بیدار کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ ڈراما انڈسٹری کی حالت پر ہم سب کو سوچنا چاہیے کہ ڈرامے کے لیے صرف ریٹنگ اور کمائی ہی سب کچھ نہیں، ان کی کہانی اور موضوع بھی اہم ہے، کیوں کہ ان ہی چیزوں کی وجہ سے ڈرامے اور اداکار یاد رکھے جاتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minna Rubina Tariq (@minnatariq)

انہوں نے حالیہ دور کے نئے اداکاروں کا نام لیے بغیر ان کے رویوں پر بھی بات کی اور کہا کہ سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنا اور ڈراموں میں اداکاری کرنا دو مختلف چیزیں ہیں۔

روبینہ اشرف نے کہا کہ نئے اداکار سیکھنے کے عمل کو ترجیح نہیں دیتے مگر ان کے زمانے میں اداکار سینیئرز سے سیکھتے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close