انٹرٹینمنٹ

صباء قمر نے قندیل بلوچ کے حوالے سے بڑ ا اعلان کردیا

کراچی: اداکارہ  صباءقمر نے قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کا اعلان کر دیا ۔ فلم کو نجی ٹی وی چینل”اردو 1 “پروڈیوس کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق صباءقمر نے مقتول اداکارہ قندیل بلوچ کی زندگی کی داستان پر بننے والی فلم میں اداکاری کرنے کی حامی بھر لی ہے ، فلم کی کہانی ایک خاتون سے متعلق ہے جسے اس کا اپنا بھائی قتل کر دیتا ہے ۔ صباءقمر نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس فلم میں کام کریں گی تاہم انہوں نے اس سے متعلق مزید تفصیلات کے بارے میڈیا کو کچھ نہیں بتایا ۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر چند تصاویر شیئر کی تھیں جس سے اس بات کا واضح اشعارہ مل رہا تھا کہ وہ اپنی آنے والی فلم میں کس قسم کا رول کرنے والی ہیں ۔ انہوں نے اپنی گردن پر بنے ٹیٹو کی تصویر بھی شیئر کی جو قندیل بلوچ کی گردن پر بنے ٹیٹو سے مشابہت رکھتا ہے ۔صباءقمر کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ قندیل بلوچ کے کردار کیساتھ انصاف کریں گی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close