انٹرٹینمنٹ

شویتا تیواری بڑھتی عمر کے ساتھ اور بھی فٹ ہوگئی

شویتا تیواری کا آج 41 واں یوم پیدائش ہے،شویتا بڑھتی عمر کے ساتھ اور بھی فٹ ہوگئی

یکن آج بھی وہ اتنی فٹ ہیں کہ کوئی بھی ایک نظر میں ان کی عمر کا اندازہ نہیں لگا سکتا۔ یوم پیدائش پر ان کی ایبز فلانٹ کرتے ہوئے خوبصورت تصاویر دیکھئے۔

گزشتہ دنوں روہت شیٹی کے اسٹنٹ بیسڈ ریئلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ کو لے کر سرخیوں میں تھیں۔ وہیں اپنی ذاتی زندگی کو لے کر بھی شویتا تیواری سرخیوں میں رہیں۔

لیکن ان سب کے علاوہ ایک اور چیز ہے، جس کی ان دنوں خوب چرچا ہے اور یہ چیز ہے شویتا تیواری کی فٹنس۔

آج شویتا تیواری بھلے 41 سال کی ہوگئی ہوں، لیکن ان کی تصاویر اور فٹنس دیکھ کر کوئی اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکتا۔

فٹنس کے معاملے میں شویتا تیواری آج کل کی ٹاپ اداکارہ کو بھی مات دے رہی ہیں۔

شویتا تیواری نے ایک ٹریول ایجنسی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور آج ٹی وی انڈسٹری کے بڑے ناموں میں سے ایک ہیں۔

شویتا تیواری اور راجا چودھری کی شادی لمبے وقت تک نہیں چل پائی اور دونوں سال 2013 میں الگ ہوگئے۔ اس کے بعد شویتا تیواری نے ابھینو کوہلی سے دوسری شادی کی، لیکن اس شادی سے بھی انہیں مایوسی ہاتھ لگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close