انٹرٹینمنٹ

منشیات کے نام پر آریان خان کے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے

بالی وڈ: منشیات کیس کی آڑ میں شرمناک سیاست کھیلی جا رہی ہے۔

الی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ منشیات کیس کے نام پر آریان خان کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جارہا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں روینہ ٹنڈن نے کہا کہ ’منشیات کیس کی آڑ میں شرمناک سیاست کھیلی جا رہی ہے۔

روینہ ٹنڈن نے مزید کہا کہ ’یہ ایک نوجوان کی زندگی اور مستقبل ہے جس کے ساتھ وہ کھیل رہے ہیں۔‘

آریان خان کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت کی درخواست پر ممبئی کی عدالت میں سماعت آج ہوگی۔

چند روز قبل بھارتی انسداد منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے کروز شپ پر ایک پارٹی کے دوران چھاپا مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو حراست میں لیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close