انٹرٹینمنٹ

منشیات کے الزام میں گرفتار آریان کی حمایت میں کئی اداکار بول پڑے

شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری موضوع بحث بن گئی

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد بالی ووڈ اسٹارز کے بیانات نے آپس کے اختلافات کو کھل کر واضح کر دیا، کسی نے حمایت کی تو کسی نے مخالفت کرڈالی۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی، منشیات کے الزام میں گرفتار آریان خان کی حمایت میں کئی اداکار بول پڑے۔

فلم اسٹار رہتک روشن نے آریان کی حوصلہ افزائی کا پیغام جاری کردیا، جس کے فوراً بعد اداکارہ کنگنا رناوت بھی میدان میں کود پڑیں۔

دونوں کے درمیان ماضی میں جاری جنگ شہ سرخیاں بنیں، کنگنا کے سنگین الزامات سے رہتک روشن کی گھریلو زندگی بھی متاثر ہوئی۔

کنگنا نے رہتک کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب تمام مافیاز آریان خان کے دفاع میں سامنے آرہے ہیں۔

چار اکتوبر کو بھارت کے شہر ممبئی میں کروز پر ہونے والی پارٹی میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سمیت آٹھ افراد کو نارکوٹکس کنٹرول بورڈ نے منشیات خریدنے اور استعمال کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا تھا۔

کروز پر منعقدہ پارٹی سے 13 گرام کوکین، 5 گرام میفیڈرون اور ایکسٹسی کی 22 گولیاں ضبط کیں گئی تھیں، تمام گرفتار افراد کا تعلق ایلیٹ کلاس سے تھا، گرفتاری کے فوراً بعد پولیس نے تمام افراد کے موبائل فون بند کروادیے تھے تاکہ کوئی ان سے رابطہ نہ کرسکے۔

گزشتہ روز ممبئی کی عدالت کے حکم پر آریان خان سمیت تین افراد کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر انہیں 14 دن کے لیےجیل منتقل کردیا گیا۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close