انٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت

قومی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ عائشہ عمرکا فوٹو شوٹ وائرل

شعیب ملک اور اداکارہ عائشہ عمر نے حال ہی میں ایک میگزین کے لیے بولڈ فوٹو شوٹ کروایا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد سے مداحوں کی جانب سے اس فوٹو شوٹ پر تنقید بھی کی جارہی ہے

عائشہ عمر اور شعیب نے اپنا یہ فوٹو شوٹ پاکستانی جریدے کے لیے کروایا ہے جس کی تصاویر دونوں کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی تھیں۔

کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ عائشہ عمر نے میگزین کے سرورق پر موجود اپنی تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

دونوں نے یہ فوٹو شوٹ سیلیبریٹی نیوز میگزین اوکے پاکستان کے لیے کروایا ہے۔

میگزین کا سر ورق شیئر کرتے ہوئے شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’وہ ہمیشہ اپنے دوستوں کے ساتھ کام کرنا پسند کرتے ہیں، انہوں نے اس جریدے کی ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہوئے انجوائے کیا’۔

دوسری جانب اداکارہ عائشہ عمر نے بھی شعیب ملک کے ساتھ اپنے اس فوٹو شوٹ کو شیئر کیا ہے اور مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری بھی شیئر کی۔

سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد سے مداحوں کی جانب سے اس فوٹو شوٹ پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

کچھ صارفین نے اس فوٹو شوٹ میں عائشہ عمر تو کچھ نے شعیب ملک پر تنقید کی جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ فوٹو شوٹ کروانا چاہیے تھا۔

ایک اور صارف نے کہا کہ شعیب ملک ‘راکڈ ثانیہ مرزا شاکڈ’۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close