انٹرٹینمنٹ

این سی بی نے شاہ رخ خان کے ڈرائیور کو طلب کر لیا

ممبئی: منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کے موبائل کی بات چیت کا ریکارڈ دیکھتے ہوئے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے شاہ رخ خان کے ڈرائیور کو تفتیش کے لیے طلب کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی کی جانب سے شاہ رخ کے ذاتی ڈرائیور کو پوچھ گچھ اور بیان ریکارڈ کروانے کے لیے بلایا گیا۔

این سی بی نے آریان خان کے موبائل چیٹ کا ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد شاہ رخ خان کے ڈرائیور کو طلب کیا۔

این سی بی کو شکوک ہے کہ شاہ رخ خان کے ڈرائیور نے ممکنہ طور پر منشیات کسی مقام سے وصول کرکے آریان خان کو ساحل پر ہونے والی کروز پارٹی پر پہنچائی تھی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close