انٹرٹینمنٹ

آکسفورڈ یونیوسٹی نے اپنا ایک ریہرسل روم راحت فتح علی خان کے نام کردیا

اسلام آباد: نامورگلوکار راحت فتح علی خان کی فنی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے آکسفورڈ یونیورسٹی نے اپنا ایک ریہرسل روم معروف پاکستانی گلوکار کے نام سے منسوب کردیا ہے، وہ جنوبی ایشیا کے پہلے فنکار ہیں جنہیں یہ اعزازحاصل ہوا۔ تفصیلات کے مطابق راحت فتح علی خان کی آواز کو برطانیہ کی نامور ترین یونیورسٹی نے ادارے کے طور پر تسلیم کر لیا ہے اور ریہرسل روم ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے راحت فتح علی خان خصوصی کمرے کے افتتاح کے لیے خود بہت جلد برطانیہ روانہ ہوں گے جہاں 25 مئی کو افتتاحی تقریب کے بعد کنسرٹ بھی منعقد کیا جائے گا۔ کنسرٹ میں پاکستانی گلوکار قوالی کے6 سو برس قدیم فن کا جادو جگائیں گے۔ راحت فتح علی اپنے استاد نصرت فتح علی خان کا ہارمونیم بھی اس موقع پر یونیورسٹی کوتحفے میں دیں گے۔ اس اقدام پر برطانوی یونیورسٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میوزک روم کا نام راحت فتح علی خان کے نام سے منسوب کرنا یونیورسٹی کی جانب سے موسیقی کو سراہنے کا پہلا قدم ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں راحت فتح علی خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کا دورہ کیا تھا جہاں میوزیکل ایونٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close