انٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت

دپیکا اور رنویر کی انڈین پریمیئر لیگ میں ٹیم خریدنے کی تیاری

بالی وڈ کی مشہور جوڑی نے انڈین پریمیئر لیگ میں کرکٹ ٹیم خریدنے کی تیاری کرلی ہے۔

انڈیا ڈاٹ کام نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ دپیکا پاڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ آئی پی ایل میں کرکٹ ٹیم خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لیے انہوں نے منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دپیکا اور رنویر نے نئی سرمایہ کاری کے لیے کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ دونوں میاں بیوی آئی پی ایل کی نئی ٹیموں کے لیے ہونے والی بولی میں شرکت کریں گے۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ سال 2022ء میں آئی پی ایل میں مزید ٹیمیں شامل کرنے جا رہا ہے۔

دپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کی نئی آنے والے فلم بھی کرکٹ سے متعلق ہی ہے۔ ہدایت کار کبیر خان کی فلم ’83‘ میں رنویر سنگھ معروف بھارتی کرکٹر کپیل دیو اور دپیکا پاڈوکون ان کی اہلیہ رومی بھاٹیہ کا کردار ادا کریں گی۔ فلم کو رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

آئی پی ایل اور بالی وڈ کے مابین قریبی تعلق ہے۔ بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان اور اداکارہ جوہی چاولہ آئی پی ایل کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے مالک ہیں۔ اسی طرح ٹیم راجستھان رائلز کے مالک راج کندرا اور ان کی اہلیہ اداکارہ شلپا شیٹھی ہیں۔ ادکارہ پریتی زنتا ٹیم پنجاب کنگز کی کو اونر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close