انٹرٹینمنٹ

میرا لالی ووڈ کو دوبارہ زندہ کرنے میں اہم کردار ہے

مہوش حیات نے کہا کہ میری فلم نے 160 کروڑ روپے کا برنس کیا۔

معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات نے کہا ہے کہ اُنہوں نے لالی ووڈ کو دوبارہ زندہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مہوش حیات نے کہا کہ میری تمام فلمیں بلاک بسٹر رہیں، میری فلم نے 160 کروڑ روپے کا برنس کیا۔

مہوش حیات نے کہا کہ ’میں نے پاکستان کی فلم انڈسٹری کو دوبارہ زندہ کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے پاکستان فلم انڈسٹری پر کسی دوسری انڈسٹری کو ترجیح نہیں دی، یہاں رہ کر اس ملک کے لیے کام کیا۔

سال 2019ء میں یوم پاکستان کے موقع پر مہوش حیات کو پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے کی وجہ سے پاکستان کی سِول اور عسکری شخصیات کو عطا کیا جانے والا چوتھے بڑےاعزاز ’تمغہ امتیاز‘ سے نوازا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close