انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ملکہ جذبات نیئر سلطانہ کی29 ویں برسی

کراچی: نازلی کے فلمی نام سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی نیئر سلطانہ 1935ء میں بھارتی شہر علی گڑھ میں پیدا ہوئیں تقسیم ہند کے بعد کراچی اور پھر لاہور منتقل ہوگئیں

نامور ہدایت کار انور کمال پاشا سے ملاقات ہوئی اور 1955ء میں فلم ’’قاتل ‘‘سے وہ پردہ اسکرین کی زینت بنیں۔

نیئر سلطانہ رقص کی نسبت اداکاری پر زیادہ دھیان دیتی تھیں ان کی اس خوبی نے انھیں بہت سے لازوال کرداروں کے روپ میں آج بھی زندہ رکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : مس انٹرنیشنل 2016 کا تاج فلپائنی حسینہ کے نام

لازوال فلموں میں ان کی یادگار پرفارمنس آنے والے فنکاروں کے لیے صدیوں تک مشعل راہ ثابت ہوتی رہے گی۔

نیئر سلطانہ اور درپن کی جوڑی فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ ازدواجی زندگی میں بھی سپرہٹ رہی۔ نیئر سلطانہ 27 اکتوبر 1992ء کو انتقال کرگئی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close