انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ میں خواتین اور لڑکیوں کو منظم انداز میں نشانہ بنایا جاتا ہے

ایشا گپتا نے اپنے کاسٹنگ کاؤچ کی آزمائش کو یاد کیا "میں نے ایک بہت ہی گندا پہلو دیکھا”۔

بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاؤچ یعنی کام کے بدلے جنسی تعلقات کا رجحان پرانا ہے

بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا نے انکشاف کیا کہ کیریئر کے ابتدائی سالوں میں ایک مرتبہ ہدایت کار جب کہ دوسری دفعہ فلم کے شریک پروڈیوسر نے جنسی طور پر ہراساں کیا۔

بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاؤچ یعنی کام کے بدلے جنسی تعلقات کا رجحان پرانا ہے اور انہیں بھی ایسے عمل کا سامنا ہوا ، حیران کن طور پر انہیں ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ ایسے تجربے کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم اداکارہ نے دونوں فلم سازوں کے نام نہیں بتائے اور نہ ہی بتایا کہ انہیں کن فلموں کی شوٹنگ کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔

ایشا گپتا نے بتایا کہ بالی ووڈ میں ان خواتین اور لڑکیوں کو منظم انداز میں نشانہ بنایا جاتا ہے جن کا تعلق فلم انڈسٹری کے خاندان سے نہیں ہوتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close