انٹرٹینمنٹ

سدھارتھ شکلا کا نام استعمال کرنا بند کرو

شہناز گِل سدھارتھ شکلا کے مداحوں کے ہاتھوں تنقید کا شکار

شہناز گِل سدھارتھ شکلا کا نام استعمال کرکے شہرت پانے کی کوشش کررہی ہیں

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کی معروف کنٹسٹنٹ شہناز گِل نے حال ہی میں ایک میوزک ویڈیو ’تو یہیں ہے‘ ریلیز کی جس کے ذریعے اُنہوں نے اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ عقیدت پیش کیا، یہ گانا جہاں چند ہی گھنٹوں میں سُپر ہٹ ہوا تو وہیں سدھارتھ کے مداحوں کی جانب سے شہناز پر شدید تنقید بھی کی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہناز گِل کے گانے کے ریلیز کے بعد سے سدھارتھ کے مداح ان کے خراجِ عقیدت سے کافی ناخوش نظر آ رہے ہیں۔

سدھارتھ شکلا کے مداحوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ’Stop Using Sidharth Shukla‘ کا ہیش ٹیگ بنایا جو کہ ٹرینڈنگ پر ہے۔

مداح اس ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے شہناز گِل پر شدید تنقید کررہے ہیں، مداحوں کا کہنا ہے کہ شہناز گِل، سدھارتھ شکلا کا نام استعمال کرکے شہرت پانے کی کوشش کررہی ہیں۔

ایک فین پیج نے لکھا کہ ’یہاں ہم ابھی تک اس افسوسناک واقعے پر سوگ منا رہے ہیں اور جو لوگ سدھارتھ کے قریبی دوست ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں وہ خراجِ عقیدت کے نام پر جذبات بیچ رہے ہیں۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اپنے مفاد کے لیے سدھارتھ شکلا کا نام استعمال کرنا بند کرو۔‘

ایک اور مداح نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سدھارتھ کے نام پر پیسے کمانا اور شہرت حاصل کرنا کوئی خراجِ عقیدت نہیں ہے، سدھارتھ شکلا کے نام کا استعمال بند کریں۔

سدھارتھ کے ایک اور مداح نے کہا کہ ’ہم ایسے جعلی لوگوں اور جعلی خراجِ عقیدت سے نمٹ نہیں سکتے، کاش! آج سدھارتھ ہمارے ساتھ ہوتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 2 ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دُنیا سے رخصت ہوگئے تھے جس کے بعد سے اُن کی گرل فرینڈ شہناز گِل شدید صدمے میں تھیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close