انٹرٹینمنٹ

اداکارہ زالے سرحدی نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا

زالے سرحدی وہ پاکستانی اداکارہ ہیں جنہیں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے بھی تشبیہہ دی جاتی ہے، وہ اکثراپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نئی تصاویر بھی شیئر کرتی رہتی ہیں

روزمرہ کے کھانے پینے میں بہت احتیاط کرتے ہوئے مخصوص قسم کی غذا استعمال کرتی ہیں۔

زالے سرحدی نے انکشاف کیا کہ انہیں ہائپو تھائی رائیڈ کا مرض لاحق ہے جس کی وجہ سے مجھے اپنی غذا میں مخصوص اشیاء لینا پڑتی ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : اداکارہ ملکہ جذبات نیئر سلطانہ کی29 ویں برسی

ہفتے میں ایک بار فرائی مچھلی ضرور کھاتی ہوں، اس کے علاوہ دیسی مرغی کا گوشت اورکھوپرے کے آٹے کی روٹی کھاتی ہوں۔

زالے سرحدی نے مزید بتایا کہ چاولوں سے سختی سے پرہیز ہے اس کی جگہ میں امپورٹڈ کونجیک رائس استعمال کرتی ہوں، اس کے علاوہ مکھن اور چیز بہت شوق سے کھاتی ہوں۔

تمام سننے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بتانا ضروری ہے کہ میں یہ تمام چیزیں اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کرتی ہوں کیونکہ مجھے ہائپو تھائی رائیڈ کی شکایت ہے اور میرا ہر تین ماہ بعد پورا چیک اپ ہوتا ہے اور اسی حوالے سے میری ڈائٹ بھی وہ ہی تجویز کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close