انٹرٹینمنٹ

شہناز گِل نے سدھارتھ کے ساتھ بریک اَپ کے افواہوں کی تردید کردی

شہنازاورسدھارتھ نے کبھی تسلیم نہیں کیا کہ ان کے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات تھے

شہناز گِل نے اپنے بریک اَپ کے بارے میں ہونے والی قیاس آرائیوں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ ایسا کبھی نہیں ہوا۔

بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کی معروف کنٹسٹنٹ شہناز گِل نے اپنے بوائے فرینڈ اور اداکار سدھارتھ شکلا کے ساتھ بریک اَپ کے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کردی ہے۔

شہناز گِل نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے بریک اَپ کے بارے میں ہونے والی قیاس آرائیوں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ ایسا کبھی نہیں ہوا۔‘

شہناز گل اور سدھارتھ شکلا نے کبھی تسلیم نہیں کیا کہ ان کے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات تھے۔

دونوں کے درمیان تعلقات رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 میں قائم ہوئےتھےاور ان کے مداح انہیں پیار سے ’ سدناز‘  کے نام سے جانتے ہیں۔

سدھارتھ شکلا  کی رواں سال  2 ستمبر کو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close