انٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت

شعیب ملک ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے

شعیب ملک کا عائشہ عُمر کے بعد ہانیہ عامر کے ساتھ بھی فوٹو شوٹ وائرل

قومی کرکٹر شعیب ملک ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے ہیں، شعیب کا نیا فوٹو شوٹ وائرل ہوگیا۔

کرکٹر شعیب ملک کا اداکارہ عائشہ عُمر کے بعد ہانیہ عامر کے ساتھ بھی فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

شعیب ملک کا حال ہی میں عائشہ عُمر کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ وائرل ہوا تھا جوکہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا تھا۔

اس فوٹو شوٹ کی وجہ سے شعیب ملک کو بےحد تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اب شعیب ملک کا ایک اور نیا فوٹو شوٹ وائرل ہورہا ہے جوکہ اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ ہے۔

شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اور ہانیہ عامر کے فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔

اس نئے فوٹو شوٹ کے بعد شعیب ملک اور ہانیہ عامر ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں کا یہ انداز غیر مناسب ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close